اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مرکز کے دباؤ میں گورنراسمبلی اجلاس نہیں بلا رہے ہیں' - حکمران جماعت اسمبلی اجلاس

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے الزام عائد کیا کہ گورنر کلراج مشر مرکزی حکومت کے دباؤ میں اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت

By

Published : Jul 24, 2020, 9:36 PM IST

مسٹر گہلوت نے آج راج بھون کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی طرف سے کابینہ کے فیصلے کو ماننے کی ایک روایت رہی ہے اور ہم نے ان سے اس کے تحت اسمبلی اجلاس بلانے کی مانگ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا جاری ہے ، اسمبلی اجلاس میں اس پر بحث کریں گے اور اکثریت بھی ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ گورنر کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور وہ جلد ہی اس پر فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ہمیشہ اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتی ہے لیکن اس بار حکمران جماعت اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست کر رہی ہے اور اسمبلی میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ لیکن یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ اسمبلی اجلاس کیوں نہیں بلایا جارہا ہے۔

مسٹر گہلوت نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی راج بھون کے احاطہ میں گاندھیائی طریقے سے بیٹھے ہیں اور گورنر کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ ان کا فیصلہ آ جانے کے بعد ہی ہم آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے اور اس پر عمل کریں گے تب تک ہم یہاں بیٹھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details