اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلراج مشر - گہلوت نے یوم راجستھان کی مبارکباد دی - ریاستی عوام کو مبارکباد

ریاست کے گورنر کلراج مشر، وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی، سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سمیت کئی رہنماؤں نے راجستھان کے یوم تاسیس پر آج ریاست کے باشندوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں۔

governor kalraj mishra and cm gehlot expressed best wishes on rajasthan diwas
کلراج مشر-گہلوت نے یوم راجستھان کی مبارکباد دی

By

Published : Mar 30, 2021, 2:00 PM IST

اس موقع پر کلراج مشر نے کہا کہ راجستھان کی تاریخ محض تاریخوں سے ہی نہیں وابستہ ہے بلکہ یہاں کی آن، بان اور شان داستانوں کو خود میں سموئے ہوئے ہیں۔ یوم قیام کے بعد ریاست نے ترقی کے نت نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ریاست کے تمام باشندوں کو ریاست کے چہار جہتی ترقی کے عزم کے سلسلے میں ریاست کو ملک کی صف اول کی ریاست بنانے میں حصہ دار بنانا چاہیے۔

اشوک گہلوت نے ریاستی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راجستھان شجاعت و بہادری کا دوسرا نام ہے۔ یہاں کی دھرتی بہادروں اور شہیدوں کی دھرتی ہے۔

انہوں نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ انھیں یوم راجستھان کے موقع پر ریاست کو ترقی کے اعلیٰ مقام پر لے جانے میں حصہ داری ادا کرنے کا عزم لینا چاہیے۔

ڈاکٹر جوشی نے بھی اس موقع پر دلی مبارکباد دی۔

وسندھرا راجے نے کہا کہ ہماری منفرد ثقافتی وراثت، روایتی تہوار اور آرکیٹیکچرل شان و شوکت کا شاندار حسن امتزاج ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے راجستھان کے لیے مسلسل ترقی کا دعا کرتے ہوئے قابل فخر تاریخ، وراثت اور بہادروں کی زمین راجستھان کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو ’یوم راجستھان‘ کی دلی مبارکباد دی اور ثقافتی ورثے سے بھرپور یہ ریاست کے مسلسل ترقی کے راستے پر بڑھتے رہنے کی دعا کی ۔

اس موقع پر سابق نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے بھی بہادری اور قربانی کی سرزمین راجستھان کے یوم قیام کے موقع پر ریاستی عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راجستھان کا اپنا آرٹ، ثقافت، تاریخی آثار قدیمہ کا ورثہ اور سیاحت کے لیے پوری دنیا میں ایک منفرد شناخت ہے۔

اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا، وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما اور دیگر کئی وزراء، بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر راجیندر سنگھ راٹھور، راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آر ایل پی) کے کنوینر اور ناگور سے رکن پارلیمان بینی وال سمیت کئی رہنماؤں نے ریاستی عوام کو مبارکباد دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details