ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع جواہر اسکول کے احاطہ میں کانگریس پارٹی کی ڈویژنل سطح کی ورکرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرنس میں موجود لوگوں سے وزیر اعلی اشوک گہلوت، راجستھان کے ریاستی انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا، پی سی سی کے سربراہ گووند سنگھ دوتاسارا نے خطاب کیا۔کانفرنس کے دوران ہی زوردار بارش شروع ہوگئی،کانفرنس میں موجود کارکنان بارش سے بچنے کے لئے کارکنان ہورڈنگز، بینرز اور کرسیوں کا سہارا لیا۔
کانگریس پارٹی کی یہ کانفرنس تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کا پارٹی کے سینیئر رہنماؤں اور پارٹی کے کارکنان نے استقبال کیا۔کانفرنس کے لئے بنائے گئے اسٹیج پر جیسے وزیر اعلی اشوک گہلوت سمیت دیگر رہنما پہونچے، اچا نک تیز بارش شروع ہوگئی۔بارش سے بچنے کے لئے کارکنان کرسی،ہورڈنگ وغیرہ کا سہارا لینے پر مجبور ہوئے۔ موسلا دھار بارش نے کانگریس ورکرس کانفرنس کے منتظمین کے انتظامات کو بے نقاب کردیا۔