طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا اور اب پورا ملک طالبان کے کنٹرول میں ہے۔ اس درمیان کئی بھارتی شہری بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ اپنے ملک لوٹنا چاہ رہے ہیں۔
پوری دنیا میں روحانیت کے مرکز کے طور پر مشہور راجستھان کی اجمیر درگاہ کے دیوان اور خادم افغانستان سے لوگوں کی بحفاظت واپسی کی دعا کر رہے ہیں۔
اس تعلق سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اجمیر درگاہ کے دیوان اور خادم سے بات کی۔