اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور ایئرپورٹ پر سونا ضبط، سمگلر گرفتار - محکمہ کسٹمز کی ٹیم

لاک ڈاؤن کے بعد 25 مئی سے گھریلو پروازیں چلائی گئیں، جس بعد اب جے پور ایئر پورٹ پر سونے کی سمگلنگ کے معاملات سامنے آئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بعد 25 مئی سے گھریلو پروازیں چلائی گئیں، جس بعد اب جے پور ایئر پورٹ پر سونے کی سمگلنگ کے معاملات سامنے آئے ہیں
لاک ڈاؤن کے بعد 25 مئی سے گھریلو پروازیں چلائی گئیں، جس بعد اب جے پور ایئر پورٹ پر سونے کی سمگلنگ کے معاملات سامنے آئے ہیں

By

Published : Jul 20, 2020, 6:09 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایئرپورٹ پر پیر کو محکمہ کسٹمز کی ٹیم نے ایک سمگلر سے 11 لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط کرکے سمگلنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کا وہر ملک میں اب بھی جاری ہے،

جس کے پیش نطر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہواتھا، لیکن 25 مئی سے ملک بھر میں گھریلو پروازیں شروع کردی گئیں۔

پروازیں شروع ہونے کے بعد اب ایک بار پھر سونے کی سمگلنگ کے معاملات جے پور ایئرپورٹ پر آئے ہیں، جس میں محکمہ کسٹم نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 16 کروڑ روپے کا سونا ضبط کیا تھا، تاہم اسی ضمن میں پیر کو ایک بار پھر محکمہ کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سمگلر سے 11 لاکھ سونا ضبط کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سمگلر پرواز سے سونا لے کر جے پور آرہا تھا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ یہ سمگلر ریاض سے ایک پرواز میں جے پور پہنچا۔

ایسی صورتحال میں سمگلر کے مشتبہ ہونے کے بعد جب اس کی گئی اور تلاشی لی گئی، تو کسٹم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے سمگلر کے پاس سے 11 لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط کیا۔

واضح رہے کہ جے پور ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے بعد سمگلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اپنے پانچ بر سکے بحالی کا ہدف پورا کرلیا ہے، جس کے بعد پیر کے روز کسٹمر انٹیلیجنس ٹیم نے جے پور ایئر پورٹ پر کارروائی کی اور 220 گرام سونا ضبط کیا۔

خیال رہے کہ سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور محکمہ کسٹم کے عہدیداروں کی جانب سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، جس کے تحت تاجروں اس سمگلنگ میں شامل تاجروں کے نام کا بھی خلاصہ ہوسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details