ماتا کا تھانہ علاقے میں واقع ایک اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ الزام ہے کہ آٹھ سالہ طالبہ کے ساتھ پڑھنے والے ہم جماعت طالب علم نے فروری میں اس کے ساتھ اسکول میں زیادتی کی تھی۔ متاثرہ کی والدہ کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اے ڈی سی پی نشانت بھردواج معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔
Minor Girl Rape In Jodhpur : چوتھی جماعت کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی - ماتا کا تھانہ
راجستھان کے جودھ پور میں چوتھی جماعت میں زیر تعلیم طالبہ نے اپنے ہی ہم جماعت طالب علم پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ کی والدہ نے پولیس تھانہ میں مقدمہ (Police Registered a Case Under POCSO Act ) درج کرایا ہے۔
الزام ہے کہ ملزم نے متاثرہ کو اپنے ساتھ باتھ روم میں لے کر گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس کے بعد متاثرہ کو منہ بند رکھنے کے لیے کہا۔ ملزم اور متاثرہ دونوں نابالغ ہیں۔
پولیس پاکسو ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور متاثرہ کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے۔ اسی برس مارچ میں ماتا کا تھانے میں ہی اسی متاثرہ کی ماں نے اپنی بیٹی کے ساتھ فروری 2018 میں اسکول کی ایک تقریب کے دوران جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس وقت متاثرہ کی عمر 4 سال تھی، جس کے بعد پولیس نے مولت نیپال کے رہنے والے ڈانس ٹیچر کو گرفتار کیا تھا، جسے بعد میں اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، فی الحال وہ جیل میں ہے۔