مفتی خالد ایوب مصباحی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسلامی سال کے چوتھے ماہ کی 11 تاریخ کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ کی 11 تاریخ کو غوث اعظمؒ لنگر تقسیم کیا کرتے تھے کیونکہ اس زمانے میں لوگ کافی زیادہ غریب تھے اور بھوک مری عام تھی۔
’غوث اعظمؒ نے ہمیشہ بھوکوں کو کھانا کھلایا‘ - مفتی خالد ایوب مصباحی
عبدالقادر جیلانی ؒ کو غوث اعظمؒ گیارہویں والا پیر کہا جاتا ہے کیونکہ آپ ہر ماہ کی 11ویں تاریخ کو عام لنگر کا اہتمام کیا کرتے تھے۔
’غوث اعظمؒ نے ہمیشہ بھوکوں کو کھانا کھلایا‘
انہوں نے کہا ہ غوث اعظمؒ یعنی عبدالقادر جیلانی تمام لوگوں کی بھوک مٹانا چاہتے تھے اسی لیے آپ کو گیارہویں والے پیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غوث اعظمؒ کی زندگی سے ہم کو لوگوں کی مدد کرنے اور بھوکوں کو کھانا کھلانے کا سبق ملتا ہے۔
مفتی خالد ایوب مصباحی نے غریبوں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست راجستھان میں اسلامی سال کے چوتھے ماہ کی 11 تاریخ کو حضرت غوث اعظمؒ کی نیاز منائی جاتی ہے۔