خواجہ غریب نواز میڈیکل فاؤنڈیشن کی جانب سے زائرین کے لئے مفت طبی خدمات اجمیر:اجمیر شریف کی درگاہ کے بلند دروازے کے نزدیک ہر سال کی طرح رواں برس بھی یہ طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔طبی کیمپ کے ذریعہ ہزاروں کی تعداد میں مریضوں نے مفت علاج حاصل کیاگیا۔
موبی کی ڈاکٹر وفد کے سربراہ ڈاکٹر سید محمد سلیم قادری کے مطابق خواجہ غریب نواز میڈیکل فاؤنڈیشن کے بانی عبدالغفور صاحب نے اس طبی کیمپ کی ابتدا 48 سال قبل پہلے کی تھی۔اس سلسلے کو آج تک جاری رکھا گیا ہے۔ عبدالغفور صاحب کا چند سال پہلے انتقال ہو گیا تھا۔اس کے بعد اس کیمپ کی ذمہ داری ڈاکٹر سلیم پر آگئی گی۔ مریضوں کی تمام دوائیاں اور ڈاکٹرز کا اخراجات خواجہ غریب نواز میڈیکل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ذریعہ ہی اٹھایا جاتا ہے ۔ عرس کے درمیان تقریبا 35 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے, نزلہ نزلہ , بخار , خاصی , بی پی, شوگر کے علاوہ دیگر بیماریوں کا بھی مفت علاج دیا جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Pakistani Pilgrims Warm Welcome in Ajmer پاکستان سے 249 زائرین اجمیر پہنچے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
ڈاکٹر سلیم کے مطابق ان کے وفد میں 60 ممبران کے درمیان اجمیر شریف آئے ہیں۔ممبران کے مطابق خواجہ صاحب کی درگاہ میں خدمت خلق کرنا ان کے لئے بڑی اہمیت کی بات ہے۔۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسی طرح ہمیشہ ہر سال خواجہ صاحب کے عرس مبارک میں آ کر اپنی خدمات کو انجام دیتے رہے ۔خواجہ صاحب ان کی مرادوں کو قبول کرتے رہے۔
دوسری طرف صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811 ویں سالانہ عرس کے دوران آج راجستھان کے اجمیر میں غریب نواز کی بارگاہ میں روایتی انداز میں بسنت کے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔
شاہی قوال سے وابستہ قوال اجمیر میں درگاہ کے مرکزی نظام گیٹ سے بسنت پھولوں کا گلدستہ اٹھائے غریب نواز کے قریبی امیر خسرو اور نیازی کی بسنت سے متعلق قوالی گاتے ہوئے چل رہے تھے۔ درگاہ دیوان زین العابدین کے جانشین ان کے صاحبزادے سید نصیر الدین کی قیادت میں جلوس درگاہ کے مین گیٹ سے آستانہ شریف کے اندر گیا اور نہایت احترام کے ساتھ غریب نواز کی بارگاہ میں بسنت پیش کی گئی۔