اردو

urdu

Vijayadashami 2022 وجے دشمی پر گہلوت، سمیت کئی لیڈروں کی ریاست کے لوگوں کو نیک خواہشات

By

Published : Oct 5, 2022, 3:20 PM IST

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سمیت کئی دیگر لیڈروں نے آج وجے دشمی کے موقع پر ریاست کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گہلوت نے سب کی خوشی اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ وجے دشمی کا تہوار بری طاقتوں کی تباہی اور برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔Vijayadashami 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، قائد حزب اختلاف گلاب چند کٹاریا، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ سمیت کئی دیگر لیڈروں نے آج وجے دشمی کے موقع پر ریاست کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔Vijayadashami 2022

اس موقع پر گہلوت نے سب کی خوشی اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ وجے دشمی کا تہوار بری طاقتوں کی تباہی اور برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ یہ مقدس تہوار ہمیں ہمیشہ یاد دلاتا ہے کہ سچائی کا ساتھ دینے والوں کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پھیلے ہوئے غصہ، جھوٹ، حسد اور کاہلی جیسی اندرونی برائیوں کا خاتمہ ہی روح کی فتح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست کے لوگوں سے شری رام کے نظریات کو اپناتے ہوئے اور اندرونی برائیوں کو چھوڑ کر زندگی میں نیکی کی راہ پر چلنے کی اپیل کی۔

ڈاکٹر پونیا نے وجے دشمی کے پرمسرت موقع پر ریاست کے تمام لوگوں کو نیک تمنائیں دیتے ہوئے بھگوان شری رام سے سبھی کی بھلائی کی پرارتھنا کی۔ مسز راجے نے کہا کہ دسہرہ کا یہ تہوار ہمیں سکھاتا ہے کہ انا کی طاقت تھوڑی دیر کے لیے سچائی کو پریشان کر سکتی ہے لیکن آخر کار سچائی پر چلنے والا ایک جلاوطن راجکمار جنگل کی فوج کو اکٹھا کرکے اس بدکار کو شکست دیتا ہے جو خود کو سب سے زیادہ طاقتور سمجھتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں سچائی، حوصلے اور عزت نفس کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھنے، بے حیائی کے خلاف لڑنے اور قومی ترقی کی راہ پر چلنے کی تحریک دیتا ہے۔

اسی طرح کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ دوٹاسرا، کٹاریہ، پائلٹ، اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر راجندر سنگھ راٹھور، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ سمیت کئی لیڈروں نے وجے دشمی پر ریاست کے لوگوں کو پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔

یہ بھی پڑھیں: VP Dhankhar GreetsPres People eve of Dussehra نائب صدردھنکھر نے دسہرہ کے موقع پرعوام کو مبارکباد دی

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details