بی جے پی کی جانب سے راجستھان Amit Shah Rally in Rajasthan میں منعقد عوامی نمائندوں کی کانفرنس میں امت شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو اپنی تجوری عزیز ہے۔ مرکزی اور بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے لیکن راجستھان میں کانگریس حکومت نے ایسا نہیں کیا۔
امت شاہ نے اشوک گہلوت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو عوام انہیں راستہ دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے انتخابات میں بیروزگاری بھتہ دینے اور کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ دونوں وعدے پورے نہیں ہوئے۔ کانگریس پارٹی جھوٹے وعدے کرکے حکومت میں آئی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے Amit Shah on Gehlot Government کہا کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی Congress Leader Rahul gandhi نے جے پور میں کہا تھا کہ کسانوں کے قرض دس دنوں میں معاف کر دیئے جائیں گے لیکن ایسا نہیں کیا گیا وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے 11 کروڑ کسانوں کے قرض معاف کر دیئے ہیں۔