جے پور:راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع ایک ہوٹل میں آج بی جے پی اقلیتی مورچہ BJP Minority Front کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر صادق خان نے کہاں کے کافی افسوس کی بات ہے کہ راجستھان کی کانگریس حکومت کو تین برس سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے، لیکن ان تین برس میں کسی طرح سے کوئی بھی کام اقلیتی طبقے کو لے کر کانگریسی حکومت کی جانب سے نہی کیا گیا۔
صادق خان نے کہا کہ راجستھان کی تیس سے زیادہ ایسی اسمبلی ہیں جہاں پر مسلم ووٹرز پچاس ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک رہتا ہے۔