بالی ووڈ کے بہترین اداکار عرفان خان کا آج (29 اپریل 2020) ممبی میں انتقال ہوا ہے۔ ان کے انتقال پر راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کے بہترین اداکاروں میں سے ایک عرفان خان کے اچانک انتقال کے بارے میں معلوم ہونے سے دکھی اور غمزدہ ہوں'۔
انہوں نے ان کے کنبہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے انہیں اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دینے اور آنجہانی کی روح کو سکون دینے کی پرارتھنا کی۔
انہوں نے کہا کہ 'عرفان خان راجستھان کے سب سے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک تھے، جو اپنی اداکاری کے دم پر اونچائیوں تک پہنچے۔ وہ ہمیشہ تھیٹر اداکاروں اور ابھرتے ہوئے اداکاروں کے لئے ترغیب کا ذریعہ بنے رہیں گے'۔