جے پور کے کئی علاقوں میں گندگی کا انبار لگا ہوا نظر آ رہا ہے اور یہاں پر مختلف قسم کی وبا بھی پیدا ہو رہی ہے۔ یہاں پر کچرا اٹھانے والی گاڑی بھی کبھی کبھی نظر آتی ہیں۔ وہی چند علاقے نائی کی تھٹی، خو ناگوریان، سڑوا سمیت کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پر سڑکوں کا تو نام و نشان ہی نظر نہیں آرہا ہے۔
وہی ابھی حال ہی میں مونسپل کارپوریشن کے انتخاب مکمل ہوئے تھے۔ ان انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے امیدواروں کا کہنا تھا کہ ہم جے پور کی ترقی کے لئے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑیں گے لیکن پھر بھی جس طرح سے علاقوں میں منظر نظر آرہا ہے اس کے مدنظر یہی کہا جاسکتا ہے کہ اگر ان علاقوں میں صفائی نہیں ہوتی یا سڑکوں کی تعمیر نہیں ہوتی تو دارالحکومت جے پور جو پورے عالم بھر میں گلابی شہر کے نام سے مشہور ہے ایسے منظر جے پور کے نام کو خراب کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔