راجستھان میں حال ہی میں 13، 14 اور 15 ستمبر کو دو شفٹ میں ہوئے سب انسپکٹر بحالی امتحان میں فرضی گینگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کا پردہ فاش جے پور کمشنریٹ کی شمال پولیس نے کیا ہے۔
اس معاملے میں باقاعدہ جے پور پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی، پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی پی شمال پریش دیشمکھ نے بتایا کہ 15 ستمبر کو جے پور کے برہم پوری تھانہ علاقے میں واقع دھرو بال نکیتن اسکول سے ہم لوگوں کو اطلاع ملی کہ یہاں پر فرضی طلبا امتحان دے رہا ہے، جس کے بعد ہم لوگ وہاں پہنچے اور جو فرضی طلبا امتحان دے رہا تھا اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ یہیں پر موجود ایک ٹیچر نے اس کو پیسے کا لالچ دیا تھا، جس کے بعد میں ہم لوگوں نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب ان سبھی لوگوں سے سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو سامنے آیا کہ ایک پورا گینگ اس بڑے امتحان میں اس طرح کے کام کو انجام دے رہا تھا۔