اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gang Rape with Minor in Rajasthan: راجستھان میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بڑی بہن کا اغوا - نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

راجستھان میں جانوروں کا چارہ لینے کھیت گئی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور متاثرہ کی بڑی بہن کو اغوا کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ Gang Rape with Minor in Rajasthan

gang rape with minor in bharatpur of Rajasthan
راجستھان میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بڑی بہن کا اغوا

By

Published : Aug 10, 2022, 10:29 PM IST

بھرت پور:راجستھان کے ضلع بھرت پور میں اسلحہ کے زور پر نابالغ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو بہن ایک ساتھ جانوروں کا چارہ لینے کے لیے کھیت میں گئی ہوئی تھیں۔ متاثرہ کی چیخیں سن کر بڑی بہن نے جب اسے بچانے پہنچی تو بدمعاشوں نے اسے اغوا کر لیا، اس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے قصبے کے جورہارا پولیس اسٹیشن میں نابالغ کی اجتماعی عصمت دری اور بڑی بہن کے اغوا کا معاملہ درج کرایا ہے۔Gang Rape with Minor in Rajasthan

متاثرہ کے اہل خانہ نے ضلع بھرت پور کے کمان علاقے کے ڈی ایس پی پردیپ یادو سے ملاقات کرکے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ مغویہ بہن کی جلد بازیابی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دارصل 6 اگست کو سہ پہر تین بجے کے قریب نابالغ لڑکی اپنی بڑی بہن کے ساتھ جانوروں کا چارہ لینے کھیت میں گئی تھی۔ اس کے بعد کچھ لوگ سفید رنگ کی لگژری کار میں وہاں پہنچتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر نابالغ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہیں اور بڑی بہن کو زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر لے کر چلے جاتے ہیں۔ منگل کو پولیس نے اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا اور وہیں ڈی ایس پی پردیپ یادو معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔ لیکن ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details