اجمیر: راجستھان کے ناگور ضلع کے پربتسر تھانے کی پولیس نے نوجوان کے اغوا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے واقعے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر اس معاملے میں ملوث میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس نے اس معاملے میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی واقعہ میں استعمال ہونے والی بولیرو گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ Police Bust Gang Who Kidnapped Youth And Raped In Nagaur In Rajasthan
ذرائع کے مطابق پولیس کے مطابق یہ گروہ موبائل ایپ کے ذریعے نوجوانوں کو پھنسا کر ان کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے اور ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے کے نام پر بلیک میلنگ کرتے تھے۔ گزشتہ روز یکم نومبر کو ملزم نے اس کے گاؤں کے ایک نوجوان کو موبائل ایپ پر چیٹنگ کے ذریعہ تعلقات بڑھائے اور اس کا اغوا کیا۔ بولیرو کار میں اس کے ساتھ غیر فطری جنسی فعل کرتے ہوئے ویڈیو بنالی۔ اس کے ساتھ پولیس کو بلانے کے نام پر اس سے 20 ہزار روپے بھی اینٹ لیے۔