اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف گہلوت سپریم کورٹ جائیں گے - مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی ریاستی حکومت مخالفت کرتی ہے

ریاست کیرالا اور پنجاب کی طرز پر اب راجستھان کی گہلوت حکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گی۔

سی اے اے کے خلاف گہلوت سپریم کورٹ جائیں گے
سی اے اے کے خلاف گہلوت سپریم کورٹ جائیں گے

By

Published : Mar 14, 2020, 8:41 PM IST

گہلوت حکومت میں یہ بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ریاست کے نیب وکیل منیش کو سپریم کورٹ میں سوٹ دائر کرنے کے آرڈر دیئے ہیں، خاص زائراہ کے مطابق منیش سنگوی 16 مارچ کو سپریم کورٹ میں سوٹ دائر کریں گے۔

کیرالا کے بعد پنجاب حکومت نے بھی شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے خلاف سوٹ دائر کرنے کا فیصلہ لیا تھا، جس کے بعد ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے الگ الگ پروگرام میں کھلے طور پر شہریت ترمیمی قانون کو پوری طرح سے بھارت کے آئین کے خلاف بتاتے ہوئے مذہب کے درمیان اختلاف پیدا کرنے والا بتایا گیا تھا، اور اس کے بعد گزشتہ ماہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک پرستاو بھی پاس کیا تھا، اس کے بعد بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ریاستی اسمبلی میں جم کر نعرے بازی بھی کی گئی تھی۔

نعرے بازی کے بعد ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی ریاستی حکومت مخالفت کرتی ہے، اس لیے اب سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے، واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں جگہ جگہ پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details