اردو

urdu

ETV Bharat / state

مجاہد آزادی بالو رام سینی کا انتقال - مہاتما گاندھی کو خفیہ ڈاک پہنچانے والے مجاہد

ریاست راجستھان کے ضلع سیکر کے مجاہد آزادی اور گاندھیائی مفکر بالو رام سینی کا انتقال ہو گیا۔

مجاہد آزادی بالورام سینی کا انتقال
مجاہد آزادی بالورام سینی کا انتقال

By

Published : Feb 3, 2020, 3:37 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:37 AM IST

بالو رام سینی 98 برس کے تھے۔ ضلع کے شري مادھو پور کے رہنے والے سینی تحریک آزادی میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خفیہ ڈاک پہنچانے والے مجاہد تھے۔

انہیں سنہ 2017 میں صدر جمہوریہ نے بھی اعزاز سے نوازا تھا۔ سینی نے بچپن سے ہی پرجا منڈل اور چرخہ تحریک کے ذریعے تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔

انگریزوں نے انہیں 1942 میں پنجاب میں گرفتار بھی کیا اور وہ دو برس تک جیل میں رہے۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد سینی نے جنگِ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

وہ 1958 میں جئے رام پورہ پنچایت کے سرپنچ بھی منتخب ہوئے۔ بعد میں وہ شري مادھو پور پنچایت کمیٹی کے پہلے پردھان بھی منتخب کیے گئے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details