اردو

urdu

ETV Bharat / state

مٹی میں دب کر چار افراد کی موت ، تین زخمی - اچانک مٹی

راجستھان میں ضلع باراں کے اٹرو تھانہ علاقہ میں آج ندی کنارے غیر قانونی طور پر بجری نکالنے کے دوران اچانک بجری گرنے سے دو خواتین سمیت چار افراد کی موت اور تین زخمی ہوگئے ۔

مٹی میں دب کر چار افراد کی موت ، تین زخمی
مٹی میں دب کر چار افراد کی موت ، تین زخمی

By

Published : Aug 20, 2020, 8:02 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کشن پورہ پک اپ ویئر کے نزدیک ندی پارتی کے کنارے پرسہاریا ذات کے لوگ غیر قانونی طور پر بجری نکال رہے تھے کہ دوپہر تقریباََ ایک بجے اچانک مٹی گر گئی ۔

اس سے سات افراد دب گئے۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جے سی بی کی مدد سے بجری کو ہٹا کر انھیں نکال لیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس دوران دم گھٹنے سے روی (20) ، بچن (28) ، پھولابھائی (45) اور سیما (17) کی موت ہو گئی ۔

ان میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دونے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا ، جب کہ پریا (16) بادل (16) اور سورو (15) زخمی ہوگئے۔ انہیں اٹرو کے اسپتال لے جایا گیا جہاں سے باراں بھیج دیا گیا ۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details