اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Bhilwara بھیلواڑہ میں چار کلو افیون ضبط، ایک اسمگلر گرفتار - بھیلواڑہ میں افیون ضبط

راجستھان میں ناکہ بندی کرکے منشیات اسمگلروں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ ضلع بھیلواڑہ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے چار کلو افیون ضبط کرکے اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ Drug Smuggler Arrested in Bhilwara

بھیلواڑہ میں چار کلو افیون ضبط، ایک اسمگلر گرفتار
بھیلواڑہ میں چار کلو افیون ضبط، ایک اسمگلر گرفتار

By

Published : Mar 26, 2023, 1:11 PM IST

بھیلواڑہ:ریاست راجستھان میں بھیلواڑہ شہرکے پور تھانہ علاقے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چار کلو افیون ضبط کرکے ایک اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے یہ کارروائی ناکہ بندی کے دوران کی۔ پولیس نے اسمگلر کی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے حکم پر منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے چلائی جا رہی مہم کے ایک حصے کے طور پر تھانہ انچارج شیوراج گجر کی قیادت میں گزشتہ شب پولیس ٹیم نے این ایچ 48 پور اوور برج کے نیچے ناکہ بندی کی۔ اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے خود کو مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع کے مالیاکھیر کھیڑا کا رہنے والا ہری اوم درزی بتایا۔

پولیس نے جب اس کی تلاشی لی تو چار کلو افیون برآمد ہوئی۔ پولیس نے افیون ضبط کرکے اسمگلر ہری اوم درزی کو گرفتار کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری 2023 میں راجستھان کے اجمیر میں پولیس کی ناکہ بندی کے دوران ٹریلر میں چھپائی گئی ایک کروڑ مالیت کی افیون برآمد ہوئی تھی۔ اجمیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق اس افیون کو اسمگلر جے پور سے جودھ پور لے جا رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اجمیر کے ایس پی چونارام جاٹ کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناکہ بندی کرکے منشیات اسمگلروں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے تحت اجمیر پولیس نے ایک کروڑ روپے کی افیون سمیت دو اسمگلروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details