راجستھان کے ادے پور شہر میں کنہیا لال قتل سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد آج پانچویں دن کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی رہے گی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر (سٹی) او پی بنکر نے کہا کہ جمعہ کی رات دیر گئے جاری حکم نامے میں شہر میں دوپہر 12 بجے سے ہفتہ کی شام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔
Four Hour Curfew Break Today, Internet Still Suspended
انہوں نے کہا کہ شہر کے دھان منڈی، گھنٹہ گھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، سوینا، بھوپال پورہ، گووردھن ولاس، ہیرن مگری، پرتاپ نگر اور سکھیر تھانہ علاقوں میں نافذ کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی کی گئی ہے۔ اس کے بعد مذکورہ تھانے علاقوں میں کرفیو جاری رہے گا۔ اس دوران ضلع میں آج سے انٹرنیٹ خدمات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔