اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: پولیس لائن میں تعینات چار جوان کورونا مثبت - کمانڈوز کورونا سے متاثر

متاثرہ پائے جانے والے چار کمانڈوز پولیس لائن میں تعینات تھے۔ اس کے ساتھ ہی کمانڈوز کے رابطے میں آنے والے دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی قرنطین کیا گیا ہے

جے پور: پولیس لائن میں تعینات چار جوان کورونا مثبت
جے پور: پولیس لائن میں تعینات چار جوان کورونا مثبت

By

Published : May 25, 2020, 3:34 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اتوار کی رات پولیس کے 4 کمانڈوز کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ متاثرہ پائے جانے والے چار کمانڈوز پولیس لائن میں تعینات تھے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے رابطے میں آنے والے دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی قرنطین کیا گیا ہے اور ان کی جانچ کی جارہی ہے۔

جے پور پولیس کمشنریٹ کی پولیس لائن میں تعینات 4 کمانڈوز وکاس، اشوک، سبھاش اور چھوٹو اتوار کی رات کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ چاروں جوانوں کی سفری تاریخ کی بنیاد پر رابطہ فہرست تیار کی جارہی ہے۔

جے پور پولیس کمشنریٹ میں اب تک مجموعی طور پر 13 پولیس اہلکار کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ ان میں پولیس لائنیں، مختلف تھانوں اور ٹریفک کے جوان شامل ہیں۔ تاہم 9 پولیس اہلکار صحت یاب ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آئے ہیں۔ انہوں نے پلازما تھراپی کے لئے اپنا پلازما بھی عطیہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details