دھول پور: ریاست راجستھان میں دھول پور ضلع کے منیاں تھانہ علاقے میں مکان منہدم ہو جانے سے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ تھانہ انچارج لکھن سنگھ نے بتایا کہ پرمود ساکن کیلاش پورہ اپنی بیوی سونم (35) اور پانچ بچوں کے ساتھ منیاں قصبہ میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے جو حلوائی کا کام کرتا ہے۔ منگل کی رات وہ کہیں کام پر گیا تھا۔ اس کی بیوی اور بچے گھر میں سو رہے تھے۔ دوپہر تقریباً 2.30 بجے مکان بیٹھ جانے کی اطلاع ملتے ہی پڑوس میں رہنے والا ایک نوجوان موقع پر پہنچا اور لوگوں کی مدد سے ملبے تلے دبی خاتون اور بچوں کو باہر نکال کر ضلع اسپتال پہنچایا۔ House Collapse In Dholpur
یہ بھی پڑھیں: Noida Wall Collapse نوئیڈا میں دیوار گرنے سے چار ہلاک