تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ سٹے باز آج کے میچ پر سٹہ لگانے والے ہیں جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفت میں لیا ہے۔
پولیس نے ان کے قبضے سے 11 ہزار روپے نقد اور ایک ڈائری برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ 20 موبائل فونز، ایک ایل ای ڈی، ایک لیپ ٹاپ، دو کیلکولیٹر بھی برآمد کیے ہیں۔
بھیواڑی کے پولیس کے سب انسپکٹر دیویندر سنگھ نے بتایا کہ مخبر کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ آشیانہ آنگن سوسائٹی کے فلیٹ نمبر808 میں کرکٹ پر سٹہ لگایا جا رہا ہے اس کے بعد پھول باغ تھانہ کے افسر بالارام کی قیادت میں ایک ٹیم نے چھاپہ مارا اور ہرش یادو، دھرمیندر، لوکیش اور بھیم نامی اشخاص کو کرکٹ پر سٹہ لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔
ان میں تین ملزمین کا تعلق ہریانہ سے ہے جبکہ ایک اجیت گڑھ کا رہنے والا ہے۔