اردو

urdu

ETV Bharat / state

'راجستھان کی گہلوت حکومت مستحکم'

راجستھان میں کانگریس پارٹی کے اندرونی خلفشار کے درمیان اب سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ کا بیان سامنے آیا ہے۔

'راجستھان کی گہلوت حکومت مستحکم ہے'
'راجستھان کی گہلوت حکومت مستحکم ہے'

By

Published : Jul 18, 2020, 11:00 AM IST

سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ 'راجستھان کی گہلوت حکومت مستحکم ہے۔ سچن پائلٹ کو لے کر انہوں نے کہا کہ 'پائلٹ کو ایک مقام تک پہنچانے کا کام کانگریس نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'کم عمر میں انہیں وزیر بنا دیا گیا، ساتھ ہی انہیں نائب وزیر اعلی کا عہدہ بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ سچن پائلٹ کو نائب وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانے کے بعد، وزراء کو بھی اخراج کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ معاملہ عدالت تک جا پہنچا ہے۔ اسی درمیان سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی ریاست میں مستحکم ہے اور حکومت کو مکمل اکثریت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ نائب وزیر اعلی نے خود کو حکومت سے دور کر لیا۔

'راجستھان کی گہلوت حکومت مستحکم ہے'

انہوں نے کہا کہ 'سچن پائلٹ میرے دوست بھی رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے انہیں ایک بڑا موقع دیا۔ آج جو ان کی شناخت ہے وہ کانگریس پارٹی کی وجہ سے ہے۔ 27 سے 28 برس کی عمر میں وہ لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور پہلی بار میں ہی جیت کر لوک سبھا پہنچے تھے۔ اس کے بعد انہیں مرکزی وزیر بنایا گیا۔ وہ دو بار وزیر رہے مرکز میں بھی انہیں وزیر بنایا گیا۔

جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی اور راہول گاندھی نے جموں وکشمیر سے لےکر کنیا کماری تک کے نوجوانوں کو موقع دیا ہے اور اس کا نتیجہ بھی دیکھنے کو ملا۔ تمام ریاستوں میں نوجوان اور عام طبقے کے لوگ رکن اسمبلی اور وزیر بن چکے ہیں۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں موجود وزراء اور اراکین اسمبلی کے رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے مثالیں بھی پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ میں سچن پائلٹ کی درخواست پر سماعت کا معاملہ
سابق وزیر نے مزید کہا کہ 'اسی طرح سیکڑوں لوگ ہیں جن کو پارٹی نے موقع دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'جب کانگریس پارٹی کا رہنما ممبر، وزیر، اراکین اسمبلی بنتا ہے تو حلف لیتا ہے کہ وہ اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے کام کرے گا، لیکن افسوس کہ نوجوان رہنما اپنے اقتدار اور اپنے لئے کام کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details