اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق کرکٹرارون لال کی خواجہ کی درگاہ پر حاضری

بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر ارون لال نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں حاضری دی اور ملک امن امان کے لیے دعا کی۔

By

Published : Oct 6, 2019, 1:13 PM IST

ارون لال کی خواجہ کی درگاہ پر حاضری

خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ پر حاضری کے دوران انہوں نے اپنی زندگی میں امن سکون اور ملک کی خوشحالی وترقی کے لیے دعا کی۔

ارون لال کی خواجہ کی درگاہ پر حاضری، دیکھیں ویڈیو
یاد رہے کہ ارون لال راجستھان میں ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے آئے ہوئے ہیں۔

ہاتھو میں چادر اور من میں مراد لیے ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر ارون لال۔ جو مصروفیت کے درمیان وقت ملتے ہی خواجہ صاحب کی درگاہ میں حاضری دینے اجمیر شریف پہنچے۔

بھارتی ٹیم میں 16 ٹیسٹ میچ اور 13 یک روزہ میچ کھیلنے والے ارون لال نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؓ کی بارگاہ میں چادر پیش کی اور اپنی زندگی میں امن وامان اور ترقی کی دعا مانگی۔

درگاہ پر حاضری کے بعد ارون لال نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارتی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور روی شاستری، وراٹ کوہلی کے تال میل سے ٹیم بلند مقام پر پہنچ رہی ہے۔

ارون لال ان دنوں راجستھان کے جے پور میں یک روزہ ٹورنامنٹ وجے آزاد ٹرافی میں حصہ لینے آئے ہوئے ہیں, اور وہ اس وقت بنگال کی کوچنگ کو بھی انجام دے رہے ہیں۔

اجمیر شریف درگاہ میں ارون لال کو زیارت خادم سید واحد حسین انگارہ شاہ نے کرائی اور درگاہ کی دستاربندی کر تبرک پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details