کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس پارٹی کے رہنما محمد اظہر الدین کی کار راجستھان کے سوروال میں ایک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ سابق کپتان بال بال بچ گئے۔ جبکہ ان کی کار کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سوئی مادھوپور ضلع کے رنتھمبور میں واقع نیشنل پارک جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔ یہ حادثہ لالسوٹ کوٹہ ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثہ کے وقت کار میں اظہرالدین کے علاوہ دیگر تین افراد سوار تھے۔