اردو

urdu

ETV Bharat / state

یونیورسیٹیوں کے امتحانات کے انعقاد کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل

راجستھان میں یونیورسیٹیوں کے 2020-21 کے ملتوی امتحانات کے انعقاد اور آئندہ تعلیمی سیشن 2021-22 کے بروقت آغاز کے لئے اس معاملہ پر تجویز دینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یونیورسیٹیوں کے امتحانات کے انعقاد کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل
یونیورسیٹیوں کے امتحانات کے انعقاد کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل

By

Published : May 27, 2021, 12:01 PM IST

اعلیٰ تعلیم کے ریاستی وزیر بھنور سنگھ بھاٹی نے کہا کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی ہونے کی وجہ سے آئندہ تعلیمی سیشن بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

بھاٹی نے بتایا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دیوسوورپ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی میں گووند گرو جن جاتیہ وشو ودیالیہ ،بانسواڑہ ، موہن لال سکھاڑیا یونیورسٹی ادے پور اور ہری دیو جوشی یونیورسٹی آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن جے پور سمیت کمشنر کالج ایجوکیشن اور جوائنٹ سکریٹری ہائر ایجوکیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹی کووڈ 19 کے موجودہ حالات، ایم ایچ آر ڈی اور متعلقہ ریگولیٹری باڈیز جیسے یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای، این سی ٹی ای، بی سی آئی وغیرہ اور ان اداروں کے ذریعہ کووڈ۔19 کے نتیجے میں امتحانات کے انعقاد، تعلیمی سیشن وغیرہ کے سلسلہ میں وقتاً فوقتاً جاری ہدایات اور دیگر تمام پہلوؤں پر اپنی اپنی رائے پیش کریں گے۔

بھاٹی نے کہا کہ تجاویز میں امتحانات آن لائن، آف لائن کرنے، امتحانات کی تاریخ اور نظام الاوقات، نصاب میں تخفیف، سوالات وجوابات حل کرنے کے سلسلہ میں متبادل دستیاب کرانے، امتحان کا وقت کم کرنے،جواب کاپیوں کی جانچ، امتحان کے نتائج جاری کرنے، پروموٹ وغیرہ کرنے کے لیے جس کلاسز میں طلبا کو بغیر امتحان کے اگلی کلاس میں پرموٹ کرنا ممکن ہو۔

ان کے لیے پرموٹ کرنے اور پرموٹ کے فارمولہ وغیرہ طے کرنے اور آئندہ تعلیمی سیشن شروع کرنے وغیرہ تمام نکات پرتفصیلی ور سفارشات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی اپنی رپورٹ 15دنوں میں ریاستی حکومت کو سونپ دے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details