اردو

urdu

ETV Bharat / state

شادی کی تقریب میں فوڈ پوائزننگ سے 45 بچوں سمیت 100 افراد بیمار - شادی کی تقریب

راجستھان کے سردار شہر قصبہ میں ایک شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 45 بچوں سمیت خواتین اور دیگر کئی مرد فوڈ پوائزننگ (Food Poisoning) کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اسپتال میں لوگوں اور مریضوں کی بھیڑ کی وجہ سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

کھانا کھانے کے بعد سو سے زیادہ افراد بیمار
کھانا کھانے کے بعد سو سے زیادہ افراد بیمار

By

Published : Sep 2, 2021, 12:06 PM IST

راجستھان کے چورو ضلع کے سردار شہرقصبہ میں فوڈ پوائزنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 45 بچوں سمیت سو سے زیادہ افراد بیمار ہوگئے۔

فوڈ پوازنگ سے متاثر بچے، خواتین اور مردوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اسپتال میں لوگوں کی کثرت کی وجہ سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

واضح رہے کہ ایک بستر پر دو دو اور تین تین مریضوں کو رکھے جانے کے باوجود بیڈز کی تعدادا کم پڑ گئی۔ جس کے بعد مریضوں کو زمین پر لٹاکر ان کا علاج شروع کیاگیا ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سردار شہر علاقہ کے وارڈ نمبر 44 میں کالو کوچامنیاں کی چار بیٹیوں کی ایک ساتھ شادی تھی۔ اس میں دو دلہے بیدسار، ایک دلہا لاڈنو ایک اور دلہا جودھپور سے باراتیوں سے کے ساتھ مذکورہ علاقہ میں پہنچے۔ گذشہ شام 4 بجے تک رخصتی ہوئی۔ اس کے بعد باراتی بھی رخصت ہوگئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کھانا کھانے کے تین سے چار گھنٹے کے بعد ہی کئی لوگوں کو پیٹ میں درد، الٹی اور دست کی شکایت ہونے لگی۔

فوڈ پوازنگ کے سبب لوگوں کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں منی بس اور آٹو وغیرہ سے نزدیکی اسپتالوں میں داخل کیاگیا۔ رات دو بجے تک متاثرین کو اسپتال میں داخل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اسپتال میں بھیڑ جمع ہوگئی۔­

کثیر تعداد میں ایک ساتھ بیمار لوگوں کے آنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے دیر رات اپنے سارے ملازمین کو بلالیا جس کے بعد مریضوں کا علاج شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں:زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کی 60 طالبات بیمار

مریضوں کی آمد کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ متعدد مریضوں نے نجی اسپتالوں کا بھی رخ کیا۔ اسی دوران یہ معاملہ بھی سامنے آیا کہ شادی میں آئے باراتیوں کی بھی طبیعیت بگڑنے لگی ہے۔ لیکن وہ سردارشہر سے روانہ ہوچکے تھے۔ اس لئے انہوں نے دوسرے اسپتالوں میں علاج کرانا شروع کیا­۔

اطلاع موصول ہونے کے بعد سردار شہر پولیس اسپتال پہنچی اور معاملہ سے واقفیت حاصل کی۔ گذشہ شب 2 بجے تک مریض اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details