اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: رکن اسمبلی کی کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل - امین کاغذی

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کشنپول اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی امین کاغذی نے عیدالاضحی کے موقع پر عوام سے کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل جاری کی ہے۔

رکن اسمبلی امین قاغذی نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی
رکن اسمبلی امین قاغذی نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی

By

Published : Jul 22, 2021, 7:13 AM IST

امین کاغذی نے کہا کہ میں اس مبارک موقع پر پورے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خدا سے یہ دعا کرتا ہوں کہ عیدالاضحیٰ کے صدقے سے کورونا وبا کا خاتمہ ہو۔

امین کاغذی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ایڈوائزری راجستھان حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے، اان کا مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔

رکن اسمبلی امین قاغذی نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مسلمانوں کے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کسی بھی طرح سے گائیڈ لائن کی خلاف ورزی نہ ہو، اساپیل کا بھی اثر نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: درگاہ اجمیر شریف کا جنتی دروازہ عقیدت مندوں کے لئے کھولا گیا

حالانکہ عیدالاضحی کے موقع پر عید کی نماز کافی کم لوگوں نے ادا کی اور تمام لوگوں نے اپنے گھروں پر ہی نماز ادا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details