اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم علاقے کی حالت بد سے بدتر

جے پور نگر نگم کے پانچ برس مکمل ہو چکے ہیں لیکن آج بھی مسلم علاقے کی حالت جوں کی توں برقرار ہے

مسلم علاقے کی حالت بد سے بدتر
مسلم علاقے کی حالت بد سے بدتر

By

Published : Dec 2, 2019, 11:24 PM IST

ریاست راجستھان میں جے پور کے نگر نکم نے اپنے پانچ برس مکمل کر لیے لیکن ان پانچ برس میں مسلم علاقوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے.

آج بھی مسلم علاقوں میں سڑکوں پر گندا پانی نظر آتا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نہ کوئی حادثے کا شکا ہوتا رہتا ہے۔

کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ صفائی عملہ بھی محلے میں نہیں آتا جس کے وجہ سے کچرے کو سڑک پر ہی ڈالنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم جب مسلم علاقوں کا جائزہ لینے محلے میں پہنچی تو مقامی خاتون کا کہنا تھا کہ ان نالیوں سے نکلتا ہوا گندا پانی اس محلے کی پہچان بن گیا ہے کئی بار اس کی اطلاع نگر نگم کو دی گئ لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

مسلم علاقے کی حالت بد سے بدتر۔ویڈیو


مقامی کونسلر کا کہنا ہے کہ نگر نگم میں مسلم پارشدوں کی تعداد کافی کم ہے لیکن جتنے بھی کونسلر ہیں ان سبھی نے مسلم علاقوں میں ترقی کا کام کیا ہے

انہون نے یہ بھی کہا کہ مسلم کونسلر رہتےہوئے مسلم علاقے میں ہم نے ترقی کے کام کافی کئے ہیں، اور ہر کوئی کرنا بھی چاہتا ہے لیکن گزشتہ چار برس میں بی جے پی جماعت کا میئر اقتدار میں رہا اس لئے کام جتنے ہونے چاہئے تھے نہیں ہو سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details