اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ شاطر چور گرفتار - دنیش راگھو

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں پولیس نے پانچ شاطر چوروں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے پانچ لکژری بس برآمد کی ہے۔

پانچ شاطر چور گرفتار

By

Published : Jul 29, 2019, 7:55 PM IST

چوروں کا یہ گروہ مختلف ریاستوں سے لکژری بسوں کی چوری کیا کرتا تھا۔

ضلع ایس پی کے مطابق 'ملزمین کا تعلق جودھپور اور اترپردیش سے ہے۔ ان کے گروہ کے سرغنہ کا تعلق دہلی سے ہے اور اس کا نام نایاب ملا ہے۔ ان پانچوں کے پاس سے گجرات، اترپردیش اور راجستھان کے نمبر کی تین کاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔'

26 جولائی کو رامپور کے ایک ڈرائیور دنیش راگھو نے اجمیر سول لائنز پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

پانچ شاطر چور گرفتار

دنیش نے پولیس کو بتایا کہ 25 جولائی کو اس نے مسافروں کو اجمیر لایا تھا جہاں انوراگ ہوٹل میں وہ رات کو رکا تھا اور صبح میں اپنی کار صاف کرکے ہوٹل میں واپس چلا گیا تھا۔ ہوٹل میں اسے مسافروں نے چائے پلائی اور وہ گہری نیند میں سو گیا جب وہ اٹھا تو معلوم ہوا کہ وہ اس کی کار لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس چوروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details