اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: نوکھا سب جیل سے پانچ قیدی فرار - rajesthan news

ضلع بیکانیر کے نوکھا سب جیل سے کل دیر رات پانچ قیدی بیرک توڑ کر فرار ہوگئے، پولیس پانچوں قیدیوں کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے ماری کررہی ہے۔

راجستھان: نوکھا سب جیل سے پانچ قیدی فرار
راجستھان: نوکھا سب جیل سے پانچ قیدی فرار

By

Published : Apr 21, 2021, 12:14 PM IST

راجستھان میں ضلع بیکانیر کے نوکھا سب جیل سے کل دیر رات پانچ قیدی فرار ہوگئے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق ہنومان گڑھ ضلع میں پیلی بنگا کے وارڈ نمبر 22 کے سریش کمار، سلیم خان اور کھاریہ گاؤں کے مندیپ سنگھ، نوکھا علاے کے کچور آگونی کے رتی رام اور سادلپور کے انل پانڈے رات تقریباً ڈھائی بجے نوکھا جیل سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پانچوں قیدیوں نے فرار ہونے کا پہلے سے منصوبہ بنا رکھا تھا۔ نصف شب کے بعد تقریباً ڈھائی بجے پانچوں قیدی ایک بیرک کی کھڑکی توڑ کر اور کپڑے سے بنی رسی کے سہارے جیل کی دو دیواروں کو پھاند فرار ہوگئے۔ جیل کے ایک پہرے دار کو کچھ خدشہ ہوا تو اس نے بیرک چیک کی۔ جہاں سے پانچ قیدی لاپتہ تھے۔ ان کے فرار ہونے کی اطلاع پر جیل انتظامیہ کے افسران فوراً وہاں پہنچ گئے۔

نوکھا ڈی ایس پی نیم سنگھ چوہان اور تھانہ انچارج اروند سنگھ شیخاوت ٹیم کے ساتھ سب جیل پہنچے اور انہوں نے جیل ملازمین سے پورے واقعہ کی تفصیلات لیں۔

قیدیوں کو گرفت میں لینے کےلئے پولیس کی پانچ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ سبھی ٹیموں نے قیدیوں کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی، وہیں ہنومان گاؤں ناگور ضلع میں پولیس کو چوکس کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details