جالور:ریاست راجستھان کے ضلع جالور کے آہور سب ڈویژن میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں 5 افراد کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ہرش وردھن اگروالا اور ضلع کلکٹر نشانت جین بھی موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے پانچوں کی لاش قبضے میں لے کر سرکاری ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا۔ ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ Five People Died in Road Accident in Rajasthan
معلومات کے مطابق قومی شاہراہ نمبر 325 پر ایک کار تخت گڑھ سے چرلی آہور آ رہی تھی۔ اس دوران آہور کے سداریہ پیاؤ کے قریب سڑک پر ٹائر پھٹنے سے گرینائٹ بلاک سے بھرا ایک ٹرک کھڑا تھا۔ کار کی رفتار تیز ہونے کے باعث کار بے قابو ہو کر پیچھے سے کھڑے ٹرک میں جا گھسی۔ حادثے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔