اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا کے 695 نئے کے ساتھ پانچ مریضوں کی موت - طبی محکمہ

راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے آج صبح 695 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 ہزار کو عبور کر گئی ہے جبکہ مزید 5 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 926 ہوگئی ہے۔

راجستھان میں کورونا کے 695 نئے کے ساتھ پانچ مریضوں کی موت
راجستھان میں کورونا کے 695 نئے کے ساتھ پانچ مریضوں کی موت

By

Published : Aug 21, 2020, 2:20 PM IST

طبی محکمہ کے مطابق ان نئے معاملوں کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 67 ہزار 314 ہوگئی۔ نئے معاملوں میں سب سے زیادہ 173 سیکر ضلع میں سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح باڑمیر 96، ناگور 87، جودھپور 75، جھالاوار 73، جھنجھنو 65، جے پور 51، پالی 56 اور راجسمند 19 میں نئے کیس سامنے آئے۔ اس سے جودھ پور میں متاثرہ افراد کی تعداد 9897 ہوگئی ہے۔

اسی طرح دارالحکومت جے پور 8215، باڑمیر 2086، جھالاوار 1099، جھنجھنو903، ناگور 2157، پالی 3559 اور راجسمند میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2275 ہوگئی۔

ریاست میں پانچ مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے تعداد اموات بڑھ کر 926 ہوگئی۔ ریاست میں کورونا جانچ کے لئے اب تک 20 لاکھ 33 ہزار 646 افراد کے سیمپل لئے گئے ہیں، ان میں سے 19 لاکھ 63 ہزار 754 افراد کو رپورٹ نیگیٹیو ملی ہیں جبکہ 2478 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔ تاہم اب تک 51 ہزار 427 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور 50 ہزار 749 مریض اسپتالوں سے گھر جاچکے ہیں۔ ریاست میں اب 14 ہزار 961 سرگرم معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details