پریا سنگھ ان تمام لوگوں کے لیے بھی ایک مثال ہیں جو اپنی بیٹیوں کو وہ محبت اور عزت نہیں دیتے جن کی وہ حقدار ہیں نیز وہ جو بننا چاہتی ہیں وہ بننے نہیں دیتے۔
پریا سنگھ راجستھان کی بیٹیوں کے لیے ایک مثال پریا نے بتایا کہ وہ اسکول میں کبڈی کھلاڑی تھی جب انہوں نے کبڈی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو ان کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ تمہیں پہلوان بننا چاہیے اور اس کے بعد سے انہوں نے جم جاکر پہلوان بننا شروع کیا اور قومی سطح پر ایک پروگرام میں حصہ لیا اور اس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے راجستھان کی بیٹیوں کے لیے وہ ایک مثال بن گئی۔کافی زیادہ خوشی ہوتی ہے جب راجستھان میں پریا کا نام پکارا جاتا ہے کیوں کہ راجستھان پورے ملک بھارت میں نقاب کی وجہ سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ میں راجستھان سے تعلق رکھتی ہیں اس بات کا مجھے کافی زیادہ فخر ہے۔
پریا سنگھ راجستھان کی بیٹیوں کے لیے ایک مثال پیریا کا کہنا ہے کی جو عامر خان کی دنگل فلم عیدی اسفین سے بھی مجھے کافی کچھ سیکھنے کو ملا تھا پیریا کا کہنا ہے کہ مرد کے مقابلے میں خواتین پہلوان کو ہر جگہ زیادہ محنت اور مشقت کرنی پڑتی ہے۔ پانچ فیصد زیادہ ایکسرسائز کرنی پڑتی ہیں۔
پریا سنگھ راجستھان کی بیٹیوں کے لیے ایک مثال بیہٹیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی علاقے میں اپنے آپ کو کمزور نہیں سمجھے اگر کوئی بھی آپ پر حملہ کرتا ہے تو اس کو اتنے برے طریقے سے مارو کی وہ اپنی اوقات بھول جائے اور بیٹیوں کو کسی بھی جگہ پر ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے خواتین اور بچیوں پر گزشتہ ایک برس میں مسلسل حملے اور زیادتی کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہیں۔ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ خواتین اور بچیوں کی طرف توجہ دی جائے۔