اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلابی شہر میں پہلا روزہ

ماہ رمضان میں جہاں مسلمانوں اپنے لیے انفرادی طور پر دعا کرتے ہیں، وہیں ملک و قوم کی سلامتی اور سماج کی بھلائی کے لیے بڑے اہتمام سے مسجدوں میں دعا کی جاتی ہے۔

By

Published : May 7, 2019, 8:55 PM IST

متعلقہ تصویر

ریاست راجستھان نے گلابی شہر جے پور میں پہلے روزے کا منظر بالکل منفرد رہا۔

متعلقہ ویڈیو

رمضان مسلمانوں کے لیے ایک مبارک اور مقدس مہینہ ہے تاہم بھارت کے مختلف حصوں میں الگ الگ انداز میں روزہ افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسی طرح گلابی شہر میں بھی روزے کا منظر بہت الگ دکھا۔

جہاں مسجد میں لوگ اجتماعی افطار کرتے ہوئے نظر آئے، وہیں کچھ نوجوان لان میں بھی افطار کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

یہ بات کہی جاتی ہے کہ روزہ افطار میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے، اس لیے جس کو جہاں اور جس طرح سے موقع ملے وہ روزہ کھول لے۔

جے پور میں 15 گھنٹے کا روزہ ہے، پہلے روزہ کا وقف 4.09 پر شروع ہوا اور 7.06 پراس شہر کےلوگوں نے افطار کیا۔

بازاروں میں بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ لوگ بڑے اہتمام سے افطاری کا سامان خریدتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ہرجگہ جوش و خروش نظر آ رہا تھا۔

جہاں روزے رکھنے والے افراد نے کل تراویح اہتمام سے پڑھی تھی ،وہیں آج ان حضرات نے روزہ بھی بڑے اہتمام سے کھولا۔

روزہ کھولنے سے قبل لوگوں نے انفرادی اور اجتماعی طور پر دعا پڑھی ہے۔

مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ روزہ کھولنے سے قبل دعا قبول کی جاتی ہے، اس لیے مسلمان افطار سے قبل خصوصی طور پر دعا کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details