بھارتی ریاست راجستھان میں سنجے پبلیکیشن کی 'مہاراجہ ون ویک سیریز' میں اسلام مذہب کے خلاف قابل اعتراض بتانے کا معاملہ اب راجستھان میں طول پکڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
جہاں ایک طرف مسلم تنظیمیں اس کتاب کی مخالفت میں اتر چکی ہے تو وہیں دوسری جانب کمشنریٹ کے رام گنج تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔'
یہ ایف آئی آر راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی نظام الدین کی جانب سے رام گنج تھانے میں کروائی گئی ہے۔
اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکٹری حاجی نظام الدین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ 'کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کسی کتاب میں مذہب اسلام کو لے کر اس طرح کی متنازعہ باتے لکھی گئی ہیں۔ اسی کو لے کر ہماری جانب سے جے پور کے رام گنج تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔'