اسی طرح مسلم معاشرہ میں موجود ایک طبقہ وہ جو امام و موذن کہلاتا ہے، ان کی معاشی حالت غیر مستحکم ہوگئی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں بھی اماموں کی معاشی حالت کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔
گرچہ ریاست کی بعض مساجد میں نماز ادا کرانے والے اماموں کو مسجد کمیٹیوں کی جانب سے تنخواہیں دی گئی۔
تاہم مساجد میں ہفت روزہ آمدنی بند ہوگئی ہے۔
جئے پور کی قلندری مسجد کے امام مولانا عمران اشفاقی نے بتایا کے لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کئی کمیٹیوں کی جانب سے مسجد میں نماز ادا کرنے والے اماموں کی تنخواہ روک دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کہیں کہیں تنخواہوں میں کمی کی گئی۔