اردو

urdu

ETV Bharat / state

جےپور: محض چند لوگوں نے عیدالفطر کی نماز مسجد میں ادا کی

رمضان المبارک کا مقدس ماہ مکمل ہونے کے بعد یکم شوال کو منایا جانے والا عید الفطر کا تہوار آج راجستھان میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر عیدالفطر کی نماز کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مسجدوں میں محض چند لوگوں نے ادا کی۔

few people offered eid ul fitr namaz in masjid jaipur
محض چند لوگوں نے عیدالفطر کی نماز مسجد میں ادا کی

By

Published : May 14, 2021, 11:15 AM IST

دارالحکومت جے پور کی مساجد کے باہر پولیس کا سخت پہرہ بھی نظر آیا۔ اس دوران پولیس نے بھیڑ جمع نہیں ہو اس کے لیے نماز کے بعد سبھی گھروں کی طرف روانہ کرا رہی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا وبا کے درمیان جو اپیل مسلم مذہب کے مذہبی رہنماؤں، حکومتی نمائندے، پولیس افسران سمیت دیگر لوگوں کی جانب سے کی گئی تھی، س اپیل کا مسلم اکثریتی علاقوں میں خاص خیال رکھا جا رہا تھا۔

اس دوران مسلمان عید کی مبارک باد دینے اور گلے ملنے سے خاص پرہیز کر رہے تھے۔

جےپور مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم الدین قریشی نے بتایا کہ آج حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق مساجد میں چند لوگوں نے نماز ادا کی۔

انہوں نے بتایا کہ مفتی امجد علی نے عید الفطر کی نماز پڑھائی۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران مصلیان نے عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن پر مکمل عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں:

ملک بھر میں منائی جا رہی ہے عیدالفطر

اس دوران محض چند لوگوں نے نماز ادا کی گئی۔ نماز کے دوران ماسک اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔ ساتھ ہی کورونا وائرس سے نجات کے لیے خاص دعا کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details