اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر میں ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب - ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب

راجستھان کی ایجوکیشن کمیٹی کے ذریعہ اجمیر کے قریب دورئی میں واقع درگاہ حضرت عباس علمدار کے احاطے میں ریاستی سطح پر دوسرا ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اجمیر میں ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب، متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 19, 2019, 1:41 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:33 PM IST

ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین سید آصف علی کے مطابق شیعہ برادری کے 72 ہنرمندوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اجمیر میں ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب، متعلقہ ویڈیو

اس پروگرام میں ان طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے آٹھ ویں، 10ویں اور 12 ویں اور اعلی تعلیم میں 60 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کیے تھے۔

مہمان خصوصی راجستھان علماء کمیٹی کے صدر مولانا سید کاظم علی زیدی، سابق وزیر مملکت برائے تعلیم نسیم اختر تھے۔ تقریب میں خاص بات یہ تھی کہ سنی اور شیعہ علماء نے مل کر تعلیم کے پیغام پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے۔اپنے طریقے سے عقائد اسلام کی پیروی کریں اور ایک دوسرے کی برائی سے گریز کریں۔ مسلم بچوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم پر زیادہ توجہ دیں اور ملک کی ترقی میں حصہ لیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران ایک مسلمان ملک ہے۔ اور یہاں بھی اعلی عہدوں پر کام کرنے والی خواتین ہیں ، اسی طرح ہمارے ملک کی مسلمان لڑکیوں کو بھی ترقی کرنی چاہئے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details