اردو

urdu

By

Published : Apr 21, 2020, 4:30 PM IST

ETV Bharat / state

باپ پر بیٹی کے ساتھ ریپ کرنے کا الزام

جہاں ایک جانب پوری دنیا کورونا وائرس سے خوف میں ہے، وہیں راجستھان کے ادے پور سے باپ پیٹی کے رشتے کو شرمسار کرنے والی خبر آئی ہے۔

باپ پر بیٹی کے ساتھ ریپ کرنے کا الزام
باپ پر بیٹی کے ساتھ ریپ کرنے کا الزام

ریاست راجستھان کے ضلع ادے پور کے ہرن مگری تھانے میں منگل کے روز ایک ایسا کیس درج ہوا ہے، جو باپ بیٹی کے رشتے کو شرمسار کرتا ہے۔

باپ پر بیٹی کے ساتھ ریپ کرنے کا الزام

بتایا جاتا ہے کہ 16 برس کی نابالغ بچی نے اپنے ہی والد کے خلاف ریپ کا کیس درج کرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد نے لڑکی کے ساتھ چھ برس تک ریپ کیا۔ شکایت کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

لڑکی کے مطابق اس کے والد نے اسے ڈرا دھمکا کر اس کے ساتھ چھ برس تک زبردستی کی۔ اس کے ساتھ اس کے والد نے مار پیٹ بھی کی، جس کے بعد پریشان ہو کر لڑکی نے منگل کو پورے معاملے کی شکایت ادے پور کے ہرن مگری تھانے میں کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ نابالغ کا والد ادے پور کے ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم والد کی شلاش شرو‏ع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details