اردو

urdu

ETV Bharat / state

شادی میں کٹے 1 لاکھ چالان کی تاب نہ لاکر بدنصیب باپ کا انتقال

راجستھان کے ضلع بوندی میں ایک بدنصیب باپ ایک لاکھ روپیوں کے چالان کی تاب نہ لاکر دنیا کو الوداع کہہ گیا۔ تین دن قبل جب وہ اپنی لڑکی کی شادی کورونا گائدلائن کے ساتھ کررہے تھے کہ اسی درمیان مقامی انتظامیہ کے افسران نے موقع پر پہنچ کر موٹی رقم چالان کردیا۔

Rj_bnd_av_Husband_dies_after_submitting_a_challan_of_one_lakh_rjc10123
شادی میں کٹے 1 لاکھ چالان کی تاب نہ لاکر بدنصیب باپ کا انتقال

By

Published : May 22, 2021, 2:29 PM IST

بوندی ضلع میں لاکھ سختیوں کے باوجود شادی اور پھر جرمانے کے طور پر موٹی رقم ادا کیے جانے کا صدمہ ایک بدنصیب والد برداشت نہ کر سکا اور وہ صدمے سے دنیا کو الوداع کہہ گیا۔ کاپرین نگر پالیکا علاقے کے اڑیلا گاؤں میں ہوئے اس حادثے نے انتظامیہ کی سختی پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔

دیکھیے رپورٹ

جانکاری کے مطابق اڑیلا گاؤں کے رہنے والے برج موہن مینا نے اپنی لڑکی کی شادی کی پوری تیاری کر رکھی تھی، منڈپ سجا تھا۔ لیکن سرکار کی طرف سے شادیوں پر 30 مئی تک پابندی کے درمیان گائد لائن پر عمل نہیں کرنے کی خبر پولیس کو لگی، انتظامیہ کے افسران نے ایک لاکھ روپیے کا چالان کاٹ کر لڑکی کے والد کو دیا۔

بدنصیب باپ نے انتظامیہ کے دباؤ میں 17 مئی کو چالان کی رقم ادا کر دی، اس سے تاب نہ لاکر 20 مئی کو وہ دنیا کو الوداع کہہ گیا۔ جمعہ کو گھر والوں نے ضلع کلکٹر کے نام ے تھانے میں میمورنڈم سونپا اور مالی مدد کی مانگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details