اجمیر کی قدیم روایت کے مطابق روزہ داروں کو جگانے کے لیے سحری پارٹی نغمہ سرائی کیا کرتی ہے۔ مسلم علاقوں کی گلیوں اور محلوں میں مسلم نوجوان سحری کا وقت شروع ہوتے ہی روزہ داروں کو بیدار کرتے ہیں تاکہ وہ سحری تناول فرمالیں۔
سحری پارٹی کے استاد بھیا صاحب بتاتے ہیں کہ ماہ مقدس کے دوران سحری کے لیے لوگوں کو بیدار کرنے کی روایت عرصے سے جاری ہے۔