اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی زیارت گاہ مزار پر روزانہ کسی نہ کسی نامور شخصیات کی آمد کا سلسلہ جا ری رہتا ہے۔ ان ہی مشہور شخصیات میں سے ایک کیلیوفورنیا میں مقیم بھارتی قوال شیخ صادق حسین کی درگاہ پر آمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق قوالوں کے ایک گروپ کی جانب سے جلوس چادر کا اہتمام کیا گیا جو درگاہ بازار سے شروع ہوا۔ چادر کا جلوس درگاہ بازار سے شروع ہوکر نظام گیٹ، بلند دروازہ ہوتے ہوئے خواجہ غریب نواز کے آستانہ شریف پر پہنچا۔ اس موقعے پر اجمیر سمیت ملک بھر سے قوالوں نے جمع ہو کر صوفیانہ منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔
Shahi Qawwal Shaikh Sadique Husain امریکہ میں مقیم بھارتی قوال شیخ صادق حسین کی اجمیرشریف آمد
امریکی شہر کیلیفورنیا میں مقیم بھارتی شہری شیخ صادق حسین نے برسوں بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر پیشہ وارنہ انداز میں صوفیانہ قوالی پیش کرنے کے ساتھ حاضری دی۔
یہ بھی پڑھیں:Sara Ali Khan ساراعلی خان اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لئے اجمیر شریف کی درگاہ پہنچی
اسی درمیان شیخ صادق حسین صوفی خانقاہوں اور اولیاء اکرام کے مزارات پر حاضری کے لیے امریکہ سے ہندوستان آئے ہیں۔ انہوں نے کشمیر اور کرناٹک کے ساتھ ساتھ دہلی اور راجستھان میں بھی اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ اجمیر پہنچنے پر درگاہ کے خادم سید نور عالم چشتی اور اجمیر درگاہ کے شاہی قوال خاندانوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیخ صادق حسین درگاہ کے شاہی قوال مرحوم صابر حسین کے صاحبزادے ہیں۔ صادق حسین امریکہ میں رہتے ہوئے گذشتہ 10 برسوں سے سماجی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ ایک پیشہ وارنہ قوال ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اداروں سے منسلک ہیں۔ امریکہ میں مقیم ہونے کے باوجود وہ اجمیر کے لوگوں سے رابطہ میں رہتے ہیں اور سماجی خدمات انجام دیتے ہیں۔