جےپور: مشہور باڈی بلڈر جنید کالی والا Famous bodybuilder Junaid Kaliwala ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے۔ انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران دارالحکومت جے پور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے جے پور میں صفائی کے انتظامات نظر آ رہے ہیں، میں یہ ہی کہوں گا کہ جے پور ایک بہت ہی خوبصورت شہر ہے یہاں گھومنے میں کافی مزہ آتا ہے۔Bodybuilder Junaid Kaliwala on Drugs
انہوں نے کہا کی میں نے جے پور کے سیاحتی مقامات Tourist places of Jaipur کا جائزہ بھی لیا، مجھے کافی اچھا لگا۔ وہیں انہوں نے میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو ایک بڑا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو نوجوان نشہ کرتے ہیں، ہم لوگ انہیں سمجھا ہی کر سکتے ہیں کہ آپ لوگ نشہ چھوڑ دیں لیکن جب تک وہ اپنے دل میں عہد نہیں کر لیتے تب تک وہ خود نشہ نہی چھوڑ سکتے۔