اردو

urdu

ETV Bharat / state

پائلٹ کا ابھی بھی پارٹی میں خیر مقدم ہے: رگھوویر مینا - راجستھان سیاسی ہلچل

راجستھان میں چل رہی سیاسی ہلچل کے درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سچن پائلٹ اپنے حامی اراکین اسمبلی کے ساتھ آج راہل گاندھی سے مل سکتے ہیں۔ ان سبھی کے درمیان سیاسی گلیاروں میں بھی کئی طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

raghuveer meena
رگھوویر مینا

By

Published : Aug 10, 2020, 4:02 PM IST

اس پورے معاملے کو لیکر ای ٹی وی بھارت نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن رگھوویر مینا سے خاص گفتگو کی۔ اس دوران مینا نے کہا کہ، ' جو کام سچن پائلٹ کو شروع میں کرنا چاہیئے تھا، وہ اب کرنے کا انہیں خیال آیا ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

مینا نے کہا کہ، ' سچن پائلٹ نے پہلے بی جے پی کا اور بعد میں بی جے پی کی برسراقتدار ہریانہ حکومت کا سہارا لیا۔ اس کے بجائے انہیں اے آئی سی سی دفتر جاکر اپنا احتجاج درج کرانا چاہیئے تھا، لیکن انہوں نے غلط فہمی میں رہ کر شروعات ہی غلط کر دی۔'

مینا نے کہا کہ، ' سچن نے کانگریس میں رہ کر جو کمایا تھا وہ ایک جھٹکے میں ہی سب کچھ کھو دیا، لیکن ابھی بھی وقت ہے انہیں کانگریس کے اعلیٰ کمان سے مل کر معافی مانگ کر یہ تسلیم کرلیں کہ ان سے بھول ہوئی ہے، تو اعلیٰ کمان انہیں معاف کر سکتی ہیں، کیونکہ ابھی بھی وقت ہے اور ان کے لیے اعلیٰ کمان نے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔'

وہیں مینا نے کل سوریہ گڑھ میں ہوئی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں باغی اراکین اسمبلی کے خلاف اراکین اسمبلی کے ذریعے کارروائی کو لیکر اٹھی مانگ پر کہا کہ اراکین اسمبلی کا ماننا ہے کہ ان کی ہی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ وقت سے وہ اپنے اسمبلی حلقوں میں نہیں ہیں اور ہوٹلوں میں ہیں، جس کے سبب عوام کے کام رکے ہوئے ہیں۔ ایسے میں کارکنان اور عوام کی جانب سے اراکین اسمبلی نے باغی اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بڑے دل کے ساتھ کہا کہ سیاست میں دل پر پتھر بھی رکھنا پڑتا ہے، جو بڑی بات ہے۔'

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، 'سچن پائلٹ لا محدود خواہشات کے مالک ہیں اور آنے والا وقت انہی کا تھا، لیکن وہ جلد بازی کر گئے، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اتنے وقت سے سیاست میں ہیں ، جتنی کی پائلٹ کی عمر بھی نہیں ہے۔'

مینا نے کہا کہ، ' سچن پائلٹ کو وقت سے پہلے اور قسمت سے زیادہ جو اب تک ملا اس کو وہ ہزم نہیں کر پائے اور جلد بازی میں ایک غلط قدم اٹھا لیا۔

رگھوویر نے کہا کہ، 'باغی اراکین اسمبلی میں کئی ایسے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے کانگریس کے کارکن کے طور پر لمبا وقت نکالا ہے، ایسے میں انہیں اچانک ہی گھر واپسی کے راستے نہیں بند کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایوان کے فلور پر اتحاد کو برقرار رکھیں: گہلوت

مینا نے کہا کہ، 'کئی باغی اراکین اسمبلی کے وہاں سے میسج آ رہے ہیں اور وہ واپس کانگریس میں آنا چاہتے ہیں، کیونکہ انہیں سمجھ آ چکا ہے کہ انہوں نے غلط قدم اٹھایا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details