اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری کو حرمین شریفین کا تحفہ - حریمین شریفین کے امام

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری حاجی نظام الدین کو ان کی بہترین خدمات کے لیے حرمین شریفین کے امام کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔

میں میری خوشی کی انتہا نہیں کر سکتا - حاجی نظام الدین
میں میری خوشی کی انتہا نہیں کر سکتا - حاجی نظام الدین

By

Published : Jul 12, 2021, 1:39 PM IST

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 'مجھے زندگی کا اب تک کا سب سے بڑا انعام حرمین شریفین کے امام کی جانب سے دیا گیا ہے اس لئے مجھے کافی زیادہ خوشی ہے۔'

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سے خصوصی بات چیت

انہوں نے کہا کہ 'میں سنہ 1998 سے راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کررہا ہوں، اس کام کی وجہ سے مجھے کافی خوشی ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ 'حاجیوں کی بہترین خدمت کرنے کے لیے مجھے حرمین شریفین سے اعزاز بھیجا گیا۔'

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سے خصوصی بات چیت

حاجی نظام الدین نے کہا کہ 'اعزاز ملنے کے بعد میں اب دگنے جوش کے ساتھ اپنی خدمات کو انجام دوں گا، وہیں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 'دو برس سے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست راجستھان سے عازمین، حج پر نہیں جاسکے تھے اس لئے میں اور میری ٹیم جے پور کے رام گڑھ علاقے میں واقع ہسپتال میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: پروفیسر ڈاکٹر افضال عاقل سے خصوصی بات چیت

انہوں نے بتایا کہ 'جو لوگ اس وبا سے ڈر رہے تھے ہم لوگ ان کے پاس گئے اور انہیں محبت سے سمجھایا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کورونا ویکسین کو لے کر جو افواہ پھیل رہی ہے اس کو لے کر بھی ہم عوام سے گزارش کررہے ہیں اور یہ سمجھارہے ہیں کہ اگر کورونا وبا کا خاتمہ کرنا ہے تو ویکسین لینا ضروری ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details