ریاست میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران رکن اسمبلی دانش ابرار نے کہا کہ دوسری پارٹی کے لیڈران کہہ رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی دو خیموں میں تقسیم ہوگئی ہے لیکن ان کی یہ بات سراسر غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کانگریس ارکان اسمبلی بشمول اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ، سبھی لوگ کانگریس کے پرچم تلے ایک ہیں بس تھوڑی سی نا اتفاقی ہے اور کچھ نہیں، جو جلد ہی ٹھیک ہوجائے گی اور حالات پہلے کی طرح ہوجائیں گے۔
دانش ابرار نے مزید کہا کہ 'ہر سیاسی جماعت میں اس طرح کے اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن لوگ اسے گروپ بندی کہہ رہے جوبالکل غلط ارو بے بنیاد ہے۔