اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان حکومت کے خلاف ایونٹ ایسو سی ایشن کے کارکنان کا احتجاج

ریا ست راجستھان کے سوئی مادھو پورعلاقہ میں آج ایونٹ ایسو سی ایشن کےعہدیداران اورکارکنا ن نے اپنے مطالبات کو لے کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ اور ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ۔

ایونٹ ایسو سی ایشن کے کارکنان کا احتجاج
ایونٹ ایسو سی ایشن کے کارکنان کا احتجاج

By

Published : Jun 29, 2021, 6:05 PM IST

ایونٹ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر راجندر سنگھ کی قیادت میں کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اور ریا ست کے وزیر اعلی کے نام ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

مذکورہ تنظیم نے عہدیداروں نے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست بھر میں شادیوں کی تقاریب میں 200 -300 مہمانوں کو شرکت کی اجازت دی جائے۔ تاکہ لائٹ،ایونٹ، ساؤنڈ،جنریٹر،پھول،بینڈ، سے وابستہ لوگوں کو روزگار مل سکے ۔

ایونٹ ایسو سی ایشن کے کارکنان کا احتجاج



انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے سبب حکومت نے 8 جون تک پابند ی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔تاہم حکومت کی جانب سے آہندہ 30 جون تک شادی کی تقاریب پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شعبوں سے جڑے لوگوں کے ساتھ حکومت کا رویہ غیر مناسب ہے -

مزید پڑھیں :احمدآباد کے شادی اور کمیونٹی ہال پر کورونا کا اثر


ایسی صورتحال میں حکومت کو پابندیوں کا خاتمہ کرنا چاہئے۔ اور شادی کی تقاریب میں دو سو سے تین سو افراد کو شرکت کی اجازت دی جا ئے ۔تاکہ ایونٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد کو روزگار مل سکے اور انہیں اپنے کنبوں کی پرورش میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details